Friday, April 26, 2024

فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ ختم !!! بلاول کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر !!! خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے پرغور

فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ ختم !!! بلاول کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر !!! خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے پرغور
June 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سیاست میں حالیہ صورتحال پر فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس مقصد کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں لا کر اپوزیشن لیڈر بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے پارٹی عہدے چھوڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ سندھ میں جائیں گے اور سائیں کی کرسی پر قدم جمائیں گے۔