Friday, March 29, 2024

فریدہ خانم کے اعزاز میں غزل گائیکی کی محفل

فریدہ خانم کے اعزاز میں غزل گائیکی کی محفل
December 21, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) فریدہ خانم پاکستانی موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جن کے بغیر شاید غزل گائیکی کی تاریخ مکمل ہی نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ فریدہ خانم کے اعزاز میں ”وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا“ کے عنوان سے ایک محفل سجائی گئی۔ اس یادگار محفل موسیقی میں خود فریدہ خانم بھی شریک ہوئیں جبکہ معروف گلوکار سجاد علی ‘ فریحہ پرویز ‘ بینش پرویز‘ کنول افتخار ‘ بشریٰ انصاری اور راحت ملتانیکر نے فریدہ خانم کی معروف غزلیں گاکرانہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں کے ساتھ ساتھ ڈیزائنرز ‘ صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کے ساتھ ساتھ معززین شہر کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل کا آغاز تقریب کی میزبان بشریٰ انصاری نے فریدہ خانم کی ایک غزل ”عذر آنے میں بھی “ پیش کرکے کیا جس نے تقریب میں سماں باندھ دیا۔ ان کے بعد کنول افتخار اسٹیج پر آئیں اور فیض احمد فیض کی غزل ”یوں سجا چاند “ گاکرحاضرین سے داد وصول کی۔ بعد ازاں فریدہ خانم نے تمام گلوکاروں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب نے بہت مشکل غزلوں کو بہت اچھے انداز میں گایا۔