Thursday, April 25, 2024

فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کا معاملہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کا معاملہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط
August 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط لکھ دیا۔ مراد علی شاہ نے فریال تالپور کو پروڈکشن آرڈر پر لانے کیلئے عثمان بزدار سے مداخلت کی درخواست کر دی جبکہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھی خطوط لکھ دیے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا فریال تالپور کو اجلاس میں شرکت سے روکنا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ۔ مراد علی شاہ نے درخواست کی کہ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور نیب کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اسپیکر سندھ اسمبلی نے16 اگست کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے  ۔