Thursday, April 25, 2024

فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست بحال کر دی گئی

فریال تالپور کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست بحال کر دی گئی
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کےلیے دائر درخواست بحال کردی، الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کی عدم حاضری پر درخواست خارج کردی گئی تھی، درخواست کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔