Thursday, April 25, 2024

فریال تالپور کو سندھ اسمبلی نہ لانے پر جیالے رہنماؤں کی پر اسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے

فریال تالپور کو سندھ اسمبلی نہ لانے پر جیالے رہنماؤں کی پر اسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے
June 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود فریال تالپور  کوسندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں لایا گیا، جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں  کہ کہیں پس پردہ معاملے پر کوئی انڈراسٹینڈنگ تو نہیں ہوچکی ہے؟۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور  کی گرفتاری کے معاملے پر جیالے رہنماؤں کی پراسرار خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے۔ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہ لانے کے باوجود پیپلزپارٹی نےکوئی احتجاج نہیں کیا،صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے 17 جون کو فریال تالپورکے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے  تھے۔ آصف زرداری کی ہمشیرہ نیب کیس میں زرداری ہاؤس اسلام آباد سب جیل میں قید ہیں،پیپلزپارٹی کی خاموشی بتا رہی ہے کہ معاملے پر پس پردہ انڈراسٹینڈنگ ہو چکی ہے۔ ادھر سیکرٹری سندھ اسمبلی کہتے ہیں آج اسمبلی اجلاس میں فریال تالپور کو لانے کے حوالے سے نیب نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔