Friday, April 19, 2024

فریال تالپور کو اسمبلی اجلاس میں نہ بھجوانے پر مراد علی شاہ برہم

فریال تالپور کو اسمبلی اجلاس میں نہ بھجوانے پر مراد علی شاہ برہم
September 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری  ہونے کے باوجود عمل نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر برس پڑے کہا کہ صوبہ سندھ اور اسمبلی کے ساتھ یہ سلوک بندکیا جائے ۔ ممبر سندھ اسمبلی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہونے کیوں نہیں دیا گیا ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  برہم ہو گئے کہا کہ  فریال تالپور  پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں ، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ان کی شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب سے بھی بات چیت کی مگر کچھ نہ ہوا۔ مراد علی شاہ نے سوال کیا کہ جب  پی ایم ایل این کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جاتاہے  تو سندھ کے لوگوں کے ساتھ رویہ تبدیل کیوں ہے؟ ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا  اسپیکر صاحب نے 13 ستمبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس کیلئے فریال تالپور  کا دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کیا ہے،اُمید ہے یہ پیغام وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچ جائے گا۔