Friday, April 26, 2024

فریال تالپور کرپشن کیس : ڈائن بھی سات گھرچھوڑ دیتی ہے: سندھ ہائیکورٹ

فریال تالپور کرپشن کیس : ڈائن بھی سات گھرچھوڑ دیتی ہے: سندھ ہائیکورٹ
September 1, 2016
کراچی (92نیوز) لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں 90 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ۔ سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کہتے ہیں ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے۔ لاڑکانہ تو پیپلز پارٹی کا اپنا شہر ہے۔ بتایا جائے اس شہر میں کتنا پیسا لگایا گیا؟ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہیں۔ لاڑکانہ میں کتنے ترقیاتی کام کئے گئے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈائن بھی 7 گھر چھوڑ دیتی ہے۔ لاڑکانہ تو پیپلز پارٹی کا اپنا شہر ہے۔ سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں کتنا پیسہ لگایا؟ عدالت کو حساب دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آٹھ سال میں پورے سندھ میں نوے ارب نہیں لگے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ درخواست گزار حکومت کو بدنام کرنے کے لیے الزامات لگا رہا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سرکار کو فنڈز کا حساب تو ہر صورت دینا پڑے گا۔