Friday, April 19, 2024

فریال تالپور اچانک کراچی سے دبئی روانہ !!! 92نیوز کی پانچ روز قبل دی جانے والی خبر سچ ثابت ہو گئی

فریال تالپور اچانک کراچی سے دبئی روانہ !!! 92نیوز کی پانچ روز قبل دی جانے والی خبر سچ ثابت ہو گئی
June 24, 2015
کراچی (92نیوز) رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اچانک کراچی سے دبئی روانہ ہو گئیں۔ سیاسی حلقے ان کے اچانک ملک چھوڑنے کو معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جس کا ڈرتھا وہی بات ہو گئی اور 92 نیوز کی خبر درست ثابت ہوگئی کہ سندھ کی ایک با اثر خاتون سیاستدان نے ملک چھوڑنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گزشتہ روز ہی تو فریال تالپور نے لاڑکانہ میں کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک ہفتہ نوڈیرو ہاو¿س میں قیام کرکے سندھ کے شہر شہر گاو¿ں گاو¿ں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گی لیکن پھر ایسا کیا ہوگیاکہ سندھ کی سب سے طاقتور خاتون، سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن کو سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے ہمراہ دبئی روانہ ہونا پڑا۔ سیاسی حلقے ان کی اچانک دبئی روانگی کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں اور کہتے ہیں اکیلے جانا اور بات تھی وزیر داخلہ کے ہمراہ کون روکتا۔ دوسری جانب ناقدین کہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس خبر کے بعد کہ وہ کسی طاقتور خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتارکرنا چاہتے ہیں ان کا دبئی روانہ ہونا معنی خیز ہے۔