Friday, May 10, 2024

فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ ، کینیڈا کے مائیکل کنگز بری نے گولڈ میڈل حاصل کیا

فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ ، کینیڈا کے مائیکل کنگز بری نے گولڈ میڈل حاصل کیا
December 16, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین میں فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ میں کینیڈا کے مائیکل کنگز بری نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چین میں برف سے ڈھکے پہاڑوں پر فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ منعقد ہوا۔ فائنل میں کینیڈا کے مائیکل کنگز بری نے فرانس کے بینجمن کاوٹ کو 84 کے مقابلے 88 پوائنٹس سے  شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خواتین ایونٹ پیرین لیفونٹ کے نام رہا جنہوں نے امریکہ کی جائیلین کاف کو شکست دی۔  فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ ، کینیڈا ، مائیکل کنگز بری ، گولڈ میڈل دنیا کے سرد ترین مقام انٹارکیٹکا میں سالانہ آئس میراتھون ریس منعقد ہوئی جس میں 17 ممالک کے 55 ایتھلیٹس شریک ہوئے۔ کینیڈا کے  84 سالہ ایتھلیٹ روئے جورگن نے 11 گھنٹوں میں مقررہ فاصلہ طے کیا ۔ مردوں کی ریس امریکہ کے ولیم ہیفری کے نام رہی جنہوں نے تین گھنٹے، 34 منٹ 12 سیکنڈ میں ریس جیتی۔ خواتین میں چیک ری پبلک کی لینکا فرائی کووا فاتح رہیں ۔ انہوں نے 4 گھنٹے 40 منٹ 38 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔  فری اسٹائل اسکائی ورلڈکپ ، کینیڈا ، مائیکل کنگز بری ، گولڈ میڈل آسٹریا میں سالانہ ماؤنٹین ورسز ہیومن مقابلے منعقد ہوئے جن میں یورپ بھر سے 312 مرد اور خواتین ایتھلیٹس شریک ہوئے جنہیں 78 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے اسکائی ماؤنٹیننگ ، پیرا گلائیڈنگ ، مائونٹین بائیکنگ اور ڈاؤن ہل اسکائنگ میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔