Friday, March 29, 2024

فرگوسن کمپنی نے پاکستان ریلوے کا 5 سال کا آڈٹ شروع کر دیا

فرگوسن کمپنی نے پاکستان ریلوے کا 5 سال کا آڈٹ شروع کر دیا
May 17, 2018
لاہور (92 نیوز) فرگوسن کمپنی نے پاکستان ریلوے کا 5 سال کا آڈٹ شروع کردیا ۔ کمپنی کے ارکان نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں بعض افسروں سے ملاقات کی، جبکہ محکمے کے متعلق آڈٹ ریکارڈ کی فراہمی کیلئے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ آڈٹ میں کمپنی کو ریلوے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی کہ کس طرح ادارے میں کام کیا جاتا ہے اور انہیں  جو ریکارڈ چاہیےانہیں وہ سب ریکارٖڈ مہیا  کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے آڈٹ کمپنی کو محکمے کے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کئے لیے شعبہ الیکٹریکل ،مکینکل ،سول انجئیرنگ، ٹریفک کمرشل سے تعلق رکھنے والے افسران کی ڈیوٹیاں لگادیں جو فرگوسن کمپنی سے رابطے میں رہیں گے تاکہ انہیں جو ریکارڈ چاہیے وہ بروقت مہیا کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق فرگوسن کمپنی کی جانب سے ریلوے کا آڈٹ شروع کیے جانے پر ریلوے ہیڈ کوارٹرز  میں افسران آپس میں بحث کرتے رہے ۔ بعض افسران  نے کہا کہ محکمے میں ترقی ہوئی اور ریلوے کی آمدن 18 ارب روپے سے بڑھ کر اس سال 50 ارب  تک پہنچ جائے گی۔