Friday, May 17, 2024

فروغ نسیم کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مردم شماری کرانے کا اعلان

فروغ نسیم کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مردم شماری کرانے کا اعلان
November 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فروغ نسیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مردم شماری کرانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے مارڈرن ڈیوائسز کے ذریعے مردم شماری کرائی جائیگی۔ ای وی ایم بہت ساری دھاندلیوں کو ختم کر دے گی۔ ابھی بہت وقت ہے آئندہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتے ہیں۔ ہم غلط ہونگے تو عدالت قانون کو رد کر دے گی۔ اپوزیشن کوئی بل پاس نہیں ہونے دیتی۔

فروغ نسیم نے کہا کلبھوشن کا معاملہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ اپوزیشن کلبھوشن کے کیس کو سمجھنا ہی نہیں چاہتی۔ اگر بل نہ آتا تو ہندوستان پاکستان کیخلاف توہین کی درخواست دینے کو تیار تھا۔ ہم نے بل لا کر بھارت کے ہاتھ کاٹ دیئے ہیں۔ بل کو پڑھنے کے باوجود مخالفت کرنے والے ملک دشمن ہیں۔