Thursday, March 28, 2024

فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے حلف لیا۔ فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں پیروی کیلئے دو روز قبل وزارت قانون سے استعفیٰ دیا تھا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم بطور وزیر قانون آرمی چیف کا کیس نہیں لڑ سکتے تھے اس لئے عہدہ چھوڑ دیا جبکہ شہزاد اکبر بولے وزیراعظم چاہیں گے تو انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔