Sunday, May 12, 2024

فروغ نسیم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو کام سے روکنے کا مطالبہ کر دیا

فروغ نسیم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو کام سے روکنے کا مطالبہ کر دیا
December 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر قانون فروغ نسیم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو کام سے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ خصوصی عدالت کے فیصلے پر وفاقی حکومت کا شدید ردعمل سامنے آیا۔ وزیر قانون نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کو کام سے روک دیا جائے۔ فروغ نسیم نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا بھی اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ملزم کی غیرموجودگی میں سزا نہیں سنائی جاسکتی، فیصلے میں قانون کو بالائے طاق رکھا گیا، دیکھنا ہو گا کہ مختصر فیصلہ کہاں سے آیا، فیصلے کے پیچھے محرکات کو بھی دیکھا جارہا ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا تین میں سے ایک جج نے خلاف فیصلہ دیا، حکومت فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہیں لیکن یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔