Friday, April 26, 2024

فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھال لیا

فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھال لیا
July 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فروغ نسیم نے موجودہ دور حکومت میں تیسری بار وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کا قلمدان سنبھال لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔ فروغ نسیم نے گزشتہ ماہ کے شروع میں وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنسز میں حکومت کی نمائندگی کریں۔ گزشتہ سال نومبر میں بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کیلئے فروغ نسیم نے وزیر قانون کے قلمدان سے استعفیٰ دیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومتی وکیل فروغ نسیم نے تحریری سفارشات جمع کرا دی جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے انہیں موجودہ دورہ حکومت میں تیسری بار کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دی۔