Sunday, September 8, 2024

فروری مارچ تک گھبرائیں نہیں، قیمتیں نیچے آئیں گی، شوکت ترین

فروری مارچ تک گھبرائیں نہیں، قیمتیں نیچے آئیں گی، شوکت ترین
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فروری مارچ کے بعد گھبرائیں، عوام تھوڑا سا صبر کرے، قیمتیں ضرور نیچے آئیں گی۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہوگئیں، درآمدی اشیاء کی مہنگائی پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی آئی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات بڑھ گئیں، معیشت مضبوط ہورہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے۔ ہماری ریمی ٹینسز اور ایکسپورٹ مل کر درآمدی خسارہ کم کریں گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی ڈیڑھ ماہ بعد دیا کرے گا۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھا کر 8.45 کیا گیا ہے۔ برآمدات 2.5 سے 3.5 فیصد پر گئیں۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ باہر سے منگوائی جانے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں کوئلہ سستا ہوگیا، ایل این جی بھی نیچے آئے گی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی بولے وہ نہیں سمجھتے گھبرانے کی ضرورت ہے۔