Monday, September 16, 2024

فروری 2016ءکو ”منی بیگ“ کا نام دیدیا گیا

فروری 2016ءکو ”منی بیگ“ کا نام دیدیا گیا
February 1, 2016
لاہور (92نیوز) لیپ سال دوہزارسولہ کا فروری کا مہینہ اٹھائیس کا نہیں بلکہ انتیس روز کا ہوگا۔ یہ مہینہ اس بار اور بھی منفرد ہے کیونکہ اس میں ہفتے سے اتوار کے دن چار چار بار جبکہ پیرکا دن پانچ بار آئے گا۔ ماہرین نے اس ماہ کو ”منی بیگ“ کا نام دیا ہے جو آٹھ سو تئیس سال کے بعد دوبارہ آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق دن، ہفتے، مہینے اور سال ویسے تو تلخ اور شیریں یادیں لیے تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں تاہم کچھ مہینوں کی شناخت ہمیشہ ہی دوسروں سے منفرد رہی ہے۔ ہر سال اگر تین سو پینسٹھ دنوں کا ہوتا ہے تو لیپ کا سال تین سو چھیاسٹھ دنوں کا ہوتا ہے۔ دوہزار سولہ لیپ کا سال ہونے پر منفرد تو ہے ہی لیکن یہ اس حوالے سے بھی منفردہے کہ اس مہینے میں ہفتے کا دن چار بار جبکہ پیرکا دن پانچ بار آئے گا۔ ماہرین نے رواں سال فروری کو ”منی بیگ“ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہی دنوں کے ساتھ یہ مہینہ آٹھ سو تیئس سال بعد دوبارہ آئے گا۔ ماہرین نے رواں سال فروری میں قدرتی آفات اور حادثات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ feb