Wednesday, April 24, 2024

فرنیچر سازی میں چنیوٹ شہر کا کوئی ثانی نہیں

فرنیچر سازی میں چنیوٹ شہر کا کوئی ثانی نہیں
December 11, 2017

چنیوٹ (92 نیوز) فرنیچر بنانے میں چنیوٹ شہر کا کوئی ثانی نہیں۔
چنیوٹ کے انتہائی پر کشش اور دیدہ زیب فرنیچر ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ منفرد ڈیزائن اور خوبصورت کندہ کاری کی بدولت اس کی مانگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اسی شہر کا فرنیچر ان کے گھر کی زینت بنے۔
صوفہ سیٹ، بیڈ، کرسی، میز، جھولا یا کوئی بھی چیز ہو چنیوٹی فرنیچر خریدار کی پہلی ترجیح ہوتا ہے۔ خالص شیشم کی لکڑی سے تیار ہونیوالا فرنیچر پائیداری میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔
دکاندار کہتے ہیں کہ گاہک کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ مال تیار کرتے ہیں۔
صرف فرنیچر سازی کی بدولت یہ شہر سالانہ کروڑوں روپے کا زر مبادلہ بھی کما رہا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ انہیں چنیوٹی فرنیچر میں ایسے ایسے دلکش شاہکار مل جاتے ہیں کہ بعض اوقات تو اس کے انتخاب میں مشکل ہو جاتی ہے۔
چنیوٹ کی اصل پہچان یہاں بنایا جانے والا فرنیچر ہے۔ منفرد نقش نگاری اور اعلیٰ معیار کی بدولت اس کی مانگ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہے۔