Sunday, September 8, 2024

   فرنچ مسلم رہنماؤں کا فرانس میں مساجد کی تعداد دوگنا کرنے کا مطالبہ

   فرنچ مسلم رہنماؤں کا فرانس میں مساجد کی تعداد دوگنا کرنے کا مطالبہ
April 5, 2015
پیرس(ویب ڈیسک)فرانس  کے مسلمان رہنماؤں نے ملک میں موجود مساجد کو ناکا فی قرار دیتے ہوئے تعداد دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرنچ اسلامی تنظیموں کے اجلاس میں  ایک رہنما  دلیل  ابو بکر نے کہا ہے کہ  فرانس یورپ میں مسلمان آبادی کے لحاظ سےبڑا ملک ہے۔ جہاں صرف  بائیس سو مساجد ہیں جو مسلم آبادی کے لیے  کم ہیں ۔ لہٰذا لاکھوں مسلمانوں کیلئے مساجد کی کمی پوری کرنے کیلئے آئندہ دو سالوں میں مساجد کی تعداد دوگنا کی جائے۔ فرانس میں  لگ بھگ  پچاس لاکھ مسلمان ہیں ،جنہیں  کافی عرصہ سے مشکلات کا  سامنا ہے۔