Thursday, May 9, 2024

فرنچ فٹبال لیگ، پیرس سینٹ جیرمین اور مارسیل کے کھلاڑی گھتم گھتا

فرنچ فٹبال لیگ، پیرس سینٹ جیرمین اور مارسیل کے کھلاڑی گھتم گھتا
September 14, 2020
پیرس (92 نیوز) فٹبال کا میدان، میدان جنگ بن گیا، فرنچ فٹبال لیگ میں، پیرس سینٹ جیرمین اور مارسیل کی ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ میچ کے انجری ٹائم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی، برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو مکا مار دیا۔ امپائر نے برازیلین اسٹار فٹبالر  نیمار سمیت پانچ کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ  دکھا کر میچ سے باہر کر دیا، پی ایس جی کو مارسیل نے ایک صفر سے شکست دی۔