Tuesday, May 21, 2024

فرنچ اوپن ، ڈینیئل میدویدیف اور اسٹیفنوس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فرنچ اوپن ، ڈینیئل میدویدیف اور اسٹیفنوس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
June 3, 2021

پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ روس کے ڈینیئل میدویدیف اور یونان کے اسٹیفنوس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

دوسرے راؤنڈ میں روس کے ڈینیئل میدویدیف کا مقابلہ امریکا کے ٹومی پال سے ہوا۔ امریکن کھلاڑی نے  پہلا سیٹ چھ، تین سے جیت کر  برتری حاصل کی تاہم  ڈینیئل میدویدیف نے کم بیک کرتے ہوئے  لگاتار تین سیٹ  جیت کر  اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

دوسرے میچ میں یونان کے  اسٹیفنوس اور اسپین کے پیڈرو مارٹنیز آمنے سامنے ہوئے ۔ یونانی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس سے میچ جیت کر  تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

خواتین کیٹگری میں امریکی ٹینس اسٹار  سرینا ولیمز کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرینا ولیمز نے رومانیہ کی  بوزرنسکو کو ایک کے مقابلے میں  دو سیٹس سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔