Thursday, May 9, 2024

فرنچ اوپن ٹینس، واورنکا کی اینڈی مرے اور الیگزینڈر کی ڈینس نوواک کو شکست

فرنچ اوپن ٹینس، واورنکا کی اینڈی مرے اور الیگزینڈر کی ڈینس نوواک کو شکست
September 28, 2020
پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شکست کا سامنا، برطانوی ٹینس اسٹار کو سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا نے اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی، جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریا کے ڈینس نوواک کو شکست دے دی۔ سال کے آخری گرینڈ سلام  فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں، کھلاڑیوں کی جیت کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں، برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا پہلے ہی راؤنڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ اینڈی مرے کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا سے ہوا، سوئس پلیئر نے برطانوی ٹینس اسٹار کو کھل کر کھیلنے کو موقع ہی نہ دیا اور اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے دی۔ فرنچ اوپن کے ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزنڈر زیورف اور آسٹریا کے ڈینس نواک آمنے سامنے ہوئے، جرمن ٹینس پلیئر نے حریف کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹینا کے ڈائیگو شوارٹزمین نے بھی سربیئن حریف کو شکست دے دی۔ خواتین کیٹگری میں امریکا کی کوکو گاؤف نے شاندار آغاز کرتے ہوئے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو شکست دے دو چار کر دیا۔