Saturday, April 27, 2024

فرنچ اوپن ٹینس، نڈال اور جوکوچ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

فرنچ اوپن ٹینس، نڈال اور جوکوچ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
October 10, 2020
پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، اسپین کے رافیل نڈال اور سربیا کے نواک جوکوچ نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ اسپینش ٹینس اسٹار نے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ڈائیگو شوارٹزمین جبکہ جوکووچ نے یونان کے اسٹیفنوس کو شکست دی۔ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل کس کے سر سجے گا، فائنل معرکے میں نواک جوکوچ اور رافیل نڈال میں کل زور کا جوڑ پڑے گا۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور ارجنٹینا کے ڈائیگو شوارٹز آمنے سامنے ہوئے، اسپینش ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھا اور کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا، رافیل نڈال نے اسٹریٹ سیٹس سے میچ جیت کر فائنل معرکے کا ٹکٹ کٹوایا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس مدمقابل ہوئے، دلچسپ مقابلے کے بعد نواک جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔