Tuesday, April 23, 2024

فرنچ اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے
June 12, 2021

پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں سربیا کے نوواک جوکووچ فائنل میں پہنچ گئے۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ رافیل نڈال نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا تاہم اگلے تینوں سیٹ جیت کر رافیل نڈال کے ٹائٹل جیتنے کے خواب چکنا چور کر دئیے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں یونان کے اسٹیفنوس سٹسپاس نے جرمنی کے الیگزینڈرزیوروف کو شکست دی۔ انہوں نے پانچ میں سے تین سیٹ اپنے نام کیے۔

فرنچ اوپن ٹینس کا فائنل اتوار کو نوواک جوکووچ اور اسٹیفنود سٹسپاس کے درمیان کھیلا جائے گا۔