Saturday, May 11, 2024

فرنچ اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر کی پہلے مرحلے میں کامیابی

فرنچ اوپن ٹینس ، راجر فیڈرر کی پہلے مرحلے میں کامیابی
May 27, 2019
پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں  سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے  پہلےمرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ تین سال بعد فرنچ اوپن میں شرکت کرنے والے راجر فیڈرر نے اٹلی کے لونزوسونگوکو مات دی، عالمی نمبر تین راجر فیڈرر  کی جیت کا اسکور چھ،دو،چھ چاراور چھ،چار رہا۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کا آغاز سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فتح کیساتھ کیا۔ راجر فیڈرر نے پہلے مرحلے میں اٹلی کے لورنزو سونگو کوشکست دی، عالمی نمبر تین نے پہلے سیٹ سے ہی حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائی رکھی اور چھ،دو سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں اٹالین ٹینس پلئیر کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور چھ،چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں راجر فیڈرر نے چھ،چار سے کامیابی سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں یونان کے اسٹیفنوس نے جرمن حریف مارٹر   کو شکست دی۔