Sunday, September 8, 2024

فرنچ اوپن : نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو سیمی فائنل میں ہراکر فائنل کی ٹکٹ کٹوا لی

فرنچ اوپن : نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو سیمی فائنل میں ہراکر فائنل کی ٹکٹ کٹوا لی
June 6, 2015
پیر س(سپورٹس ڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو  ڈھیر کرکے میگا ایونٹ کے  فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کا سامنا ہوااینڈی مرے سے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سربین ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے ورلڈ نمبر تین  اینڈی مرے کے درمیان ایونٹ کا بڑا سیمی فائنل خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جسے اگلے دن مکمل کیا گیا۔ نئے دن نئے جذبے کے ساتھ کورٹ میں اترنے والے جوکووچ نے اینڈی مرے کی ایک نہ چلنے دی اور  سنسنی خیز سیمی فائنل چھ تین،چھ تین،پانچ سات،پانچ سات اور چھ ایک سے اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں  پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے سٹین واورینکا نے فرانسیسی حریف جوولفریڈ سونگا کو  چھ تین چھ سات،سات چھ اور چھ چار سے ڈھیرکرکے ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ب فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ سوئس سٹار سٹین واورینکا سے ہوگا۔