Friday, May 3, 2024

فرنچ اوپن: نوواک جاکووچ، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

فرنچ اوپن: نوواک جاکووچ، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی
May 27, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں نوواک جاکووچ، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ یوجینی بوشارڈ کو پہلے ہی راونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے فِن لینڈ کے جارکو نیمی نِن کو شکست دی، ان کا سکور چھ دو، سات پانچ اور چھ دو رہا۔ سپین کے عالمی نمبر چھ رافیل نڈال نے فرانس کے کوئنٹن ہیلس پر فتح پائی۔ دفاعی چیمپن نے چھ تین، چھ تین اور چھ چار سے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکا کی سرینا ولیمز نے چیک کی اینڈریا ہلاوا کووا پر فتح پائی، پیٹرا کویٹووا اور کیرولائن ووزنیاکی نے بھی اپنے میچ جیت لئے۔ کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ کو فرانس کی کرسٹینا میلاڈی نووچ کے ہاتھوں شکست ہوئی، کرسٹینا نے چھے چار اور چھے چار سے دوسرے راونڈ میں قدم رکھا۔ آج ماریا شراپووا، اینا ایوانوچ، جو ولفرائیڈ سونگا اور راجر فیڈرر اپنے میچوں کےلئے کورٹ میں اتریں گے۔