Friday, April 19, 2024

فرنچ اوپن: ماریا شراپووا کو اپ سیٹ شکست، نوواک جاکووچ، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل کھیلیں گے

فرنچ اوپن: ماریا شراپووا کو اپ سیٹ شکست، نوواک جاکووچ، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل کھیلیں گے
June 2, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) کلے کورٹ گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں نوواک جاکووچ، راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، روس کی ماریا شراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔ ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلام میں سربیا کے عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جاکووچ نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو چھ ایک، چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ کے سیکنڈ سیڈ راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلز کو ہرایا، ان کا سکور چھ تین، چار چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔ سپین کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے امریکا کے جیک ساک کو ہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی، انہوں نے حریف کھلاڑی پر چھ تین، چھ ایک، پانچ سات اور چھ دو سے فتح پائی۔ ویمنز سنگلز میں روس کی سیکنڈ سیڈ ماریا شراپووا کو چیک کی لوسی سیفا رووا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کوارٹر فائنل راونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق آسٹریلیا کی اینستازیا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔