Friday, April 26, 2024

فرنچ اوپن: اعصام الحق کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل سے آؤٹ

فرنچ اوپن: اعصام الحق کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل سے آؤٹ
June 2, 2015
پیرس(سپورٹس ڈیسک)اعصام الحق کو فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کوارٹرفائنل میں شکست ہو گئی راجر فیڈرر بھی ہم وطن وارینکا کے ہاتھوں ہارنے کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی آسٹریلوی ساتھی  ایناسٹیزیا روڈیو نووا کو مائیک برائن اور بیتھائن میٹک پر مشتمل امریکی جوڑی نے چھے صفر اور سات چھے سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو  سوئس سٹار راجر فیڈرر کو سوئٹزر لینڈ ہی کے وارینکا نے چھے چار، چھے تین اور سات چھے سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ ویمنز سنگلز میں سربیا کی اینا ایوانووچ یوکرائن کی ایلینا سویٹلانا کو شکست دے کر جبکہ جمہوریہ چیک کی لوشیا سیفارووا سپین کی گاربین موگوروزا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔