Saturday, April 27, 2024

فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن اسلام آباد میں جدید اسپتال کی تعمیر میں مصروف

فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن اسلام آباد میں جدید اسپتال کی تعمیر میں مصروف
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم یکجا اور ادارے یکسو ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کیلئے نئے جدید اسپتال کی تعمیر جاری ہے۔ ہسپتال فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن صرف 35 دن میں تعمیر کرکے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ کورونا کے چیلنج پر پاکستانی قوم یکجا ہے اور قومی ادارے سرگرم عمل ہیں۔ جنگی بنیادوں پرآئسولیشن ہسپتال، انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر کی تعمیر بھی اسی قومی جذبے کی عکاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے متعدی و وبائی امراض کے علاج کے لئے 26 مارچ 2020ء کو اِس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ 40 کنال رقبے پر پھیلے 8 بلاکس، 250 بستروں کے جدید اسپتال کی تعمیر 30 مارچ سے 24 گھنٹے جاری ہے۔ اسپتال میں آئیسولیشن وارڈز، تشخیصی بلاک، پتھالوجی لیبارٹری، آپریشن تھیٹر، بجلی، صاف پانی، گیس، نکاسی آب، انسینیٹرزاور لانڈری کی جدید ترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ 5 مئی کو باقاعدہ افتتاح ہوگا۔ محض 35 دنوں میں ایک بڑے ہسپتال کی تعمیر، یقینِ محکم، پختہ قومی عزم اور ملی جذبوں کی سچائی کی مظہر ہے۔