Thursday, May 2, 2024

فرنٹیئر کور نے ٹانک میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

فرنٹیئر کور نے ٹانک میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا
April 7, 2020
ٹانک (92 نیوز) فرنٹیئر کور کی جانب سے  ٹانک میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور سائوتھ کی جانب سے خٹک اسکائوٹس منزئی میں راشن و دیگر سامان تقسیم کیاگیا۔ ایف سی اہلکاروں نے 59 غریب خاندانوں کو راشن، ماسک، صابن اور دیگر اشیاء فراہم کیں۔