Saturday, May 4, 2024

فرنٹیئر کانسٹبلری سالانہ اسپورٹس گالا ، ٹانک سنٹر نے مجموعی طور پر میدان مار لیا

فرنٹیئر کانسٹبلری سالانہ اسپورٹس گالا ، ٹانک سنٹر نے مجموعی طور پر میدان مار لیا
February 26, 2019
چارسدہ (92 نیوز) فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سالانہ اسپورٹس گالا میں جوانوں نےمختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہارکیا۔ فرنٹیئرکانسٹبلری ٹانک سنٹر نے مجموعی طورپر میدان مارا۔ فرنٹیئرکانسٹیبلری کا سالانہ اسپورٹس گالا شبقدر قلعہ میں ہوا۔ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں والی بال، رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ والی بال کے فائنل مقابلے میں باڑہ نے ٹانک کو صفر کے مقابلے میں 2 سیٹ سے شکست دی جبکہ رشہ کشی اور دوڑ کے مقابلوں میں حیات آباد سنٹر نے فتح سمیٹی۔ فرنٹیئر کانسٹبلری کے جوانوں نے روایتی محسود رقص بھی پیش کیا جس سے تقریب میں موجود حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالہ کا مقصد دینا کو پیغام دینا تھا کہ ایف سی ہر مشکل میں لڑنے کو تیار ہے۔ سپورٹس گالہ میں ہنگو نے کرکٹ، ٹانک نے فٹبال، باڑہ نے والی بال، ٹانک نے نشانہ بازی اور حیات اباد نے رسی کشی میں کامیابی حاصل کی۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں نے اسپورٹس گالا میں پشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔