Tuesday, May 14, 2024

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری
February 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ ساڑھے 14 ہزار کورونا ویکسین تقسیم کردی گئیں۔ پنجاب ایک لاکھ 18 ہزار، سندھ ایک لاکھ 21 ہزار اور خیبرپختونخوا میں 28 ہزار ویکسین تقسیم کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، ملک بھر میں 3 لاکھ ساڑھے 14 ہزار کورونا ویکسین تقسیم کی جاچکی ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار،سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار،خیبرپختونخوا میں 28 ہزار ویکسین تقسیم کی گئی ہیں جبکہ بلوچستان میں 16 ہزار اسلام آباد میں ساڑھے 15 ہزار، آزاد کشمیر میں 11، گلگت بلتستان میں 5 ہزار ویکسین تقسیم کی جاچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک اسلام آباد 2239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی جبکہ کورونا ویکسینیشن کیلئے اسلام آباد کے 8726 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 3751 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔