Saturday, April 20, 2024

فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب روپے کرپشن کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب روپے کرپشن کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب روپے کرپشن کی جاتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا میں وزیر رہا ہوں جانتا ہوں کون کس کو پیسے دے رہا ہے؟، 94 ہزار والا آئل ایک لاکھ دس ہزار کا خرید  رہے ہیں۔ ہماری خریدی گئی ایل این جی سے پچاس فیصد مہنگی خرید رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا وزیر کہتے تھے زیادہ بجلی بنا دی گئی تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟نوازشریف کے پلانٹ سستی ترین بجلی بناتے ہیں، حیرانی اس پر ہوتی ہے حکومت جھوٹ کو برا نہیں سمجھتی۔ یہ نا اہل ہیں لیکن جھوٹ تو نہ بولیں۔