Monday, September 16, 2024

فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافےسے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی

فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافےسے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی
February 7, 2017
اسلام آباد(92نیوز)فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی جامشورو پاور کمپنی کے ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں 3ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جامشورو پاور کمپنی کے ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ جامشورو پاور کمپنی کے بلاک 1 کا ٹیرف 10روپے40پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر 11روپے33 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ پاور یونٹ 2 کا ٹیرف 12 روپے72پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ یونٹ نمبر 3 کے ٹیرف میں 93پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا اور یونٹ 4 کے ٹیرف میں 91 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔ بجلی کے پیداواری ٹیرف میں اضافے سے صارفین کے بلوں پر اضافی بوجھ بڑھے گا۔