Thursday, April 25, 2024

فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، چودھری پرویز الہٰی

فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، چودھری پرویز الہٰی
November 15, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی نے کہا فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اسپیکر چودھری پرویز الہٰی سے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی قیادت میں علما کرام کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ علماء کرام نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ۔ توہین رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ دنیا اب سمجھ جائے کہ اپنے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی شان کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔ جلیل احمد شرقپوری نے کہا تحفظ اسلام بل روکا نہیں جانا چاہئے، علماء کے اندر تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دستار اور سنت رسولﷺ کی بے حرمتی کرنے والوں اور ان کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے مرتکب ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جلیل شرقپوری نے کہا چودھری پرویزالہٰی وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی سے قانون پاس کروا کر خاتم النبیین محمد رسول اللہﷺ، امہات المومنین اور دیگر صحابہ کرامؓ کے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب پر فوری پابندی لگائی۔