Thursday, March 28, 2024

فرض بنتا ہے کہ اپنے عوام کے پاس جا کر مسائل سنو اور انہیں حل کروں ، محمود خان

فرض بنتا ہے کہ اپنے عوام کے پاس جا کر مسائل سنو اور انہیں حل کروں ، محمود خان
January 29, 2020
 پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا فرض بنتا ہے کہ اپنے عوام کے پاس جا کر مسائل سنو اور انہیں حل کروں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ پہنچے ۔ باڑہ میں جلسہ سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا  پی ٹی آئی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ 29 ہزار خاصہ دار و لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کےلئے 83 ارب روپے مختص کئے، احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا، انصاف روزگار اسکیم کے تحت قبائلی نوجوانوں کو ایک ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی معدنیات پر صرف قبائل کا حق ہے۔ وزیراعلٰی نے پبلک سروس کمیشن میں قبائلی اضلاع کو الگ زون قرار دینے کا اعلان کیا۔ جلسہ سے مشیر وزیراعلٰی اجمل ، وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے بھی خطاب کیا۔