Thursday, April 18, 2024

فرشتہ کیس میں جوڈیشل انکوائری افسر دو روز بعدہی تبدیل ‏

فرشتہ کیس میں جوڈیشل انکوائری افسر دو روز بعدہی تبدیل ‏
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) فرشتہ کیس میں ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار ہو گئی ،  جوڈیشل انکوائری افسر  2 روز بعد ہی تبدیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی فرشتہ کے کیس میں ضلعی انتظامیہ تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ، جوڈیل انکوائری افسر کو دو روز بعد ہی تبدیل کر دیاگیا۔ دوسری جانب غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او اور تفتیشی کو گرفتار کر لیا گیا  ہے جب کہ پوسٹمارٹم میں تاخیر پر پولی کلینک کے میڈیکل لیگل آفیسر ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ مقتولہ کے گھر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ایسے ظالموں کو سرعام پھانسی دینے کے لئے قانون میں ترمیم کرنے کی درخواست کروں گا۔