Sunday, May 12, 2024

فرشتہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل، پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود

فرشتہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل، پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود
May 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فرشتہ  کی پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی ،  بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے فرشتہ  کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی آنکھیں،دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے، کہیں سے بھی کپڑے پھٹے ہوئے نہیں تھے، موت کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ  کیڑے پڑنے کی وجہ سے بچی  کے جسم سے شواہد اکٹھے نہیں ہوسکتے، ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ دوسری جانب پوسٹمارٹم رپورٹ میں شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس نے تمام امیدیں دی این اے رپورٹ  سے وابستہ کر لیں ، فرشتہ کی ڈی این اے  رپورٹ کل پولیس کو موصول ہو نے کا امکان ہے ۔