Thursday, April 25, 2024

فرسٹ ڈسٹرکٹ اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹس کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی

فرسٹ ڈسٹرکٹ اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹس کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی
November 6, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں جارجیا اور مشی گن کے عدالتی محاذ پر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فرسٹ ڈسٹرکٹ اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کی پوسٹل بیلٹس کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جج سینتھیا کا کہنا ہے ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے درخواست بہت دیر سے دائر کی گئی۔ درخواست دائر ہونے کے وقت گنتی پوری ہونے میں چند ہی گھنٹے رہ گئے تھے۔ مزید یہ کہ قانونی درخواست ’غلط فرد‘ (ریاستی سیکرٹری) کیخلاف دائر کی گئی تھی۔ ریاستی سیکرٹری کا گنتی کے مقامی مرحلے پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔