Thursday, March 28, 2024

فرسودہ لیڈرز قوم کو دوبارہ قبول نہیں کریگی ، بیرسٹر فروغ نسیم

فرسودہ لیڈرز قوم کو دوبارہ قبول نہیں کریگی ، بیرسٹر فروغ نسیم
October 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر قانون  بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ قوم فرسودہ لیڈرز کو دوبارہ قبول نہیں کرے گی،اگر کرپٹ لیڈر شپ دوبارہ آگئی تو پاکستان بنانا ری پبلک بن سکتا ہے ۔ اپنی عدلیہ اور اداروں کی عزت نہیں کریں گے تو کچھ نہیں بچے گا،نیب آزاد ادارہ ہے،حکومت کا کسی پر کیس بنانے میں کوئی کردار نہیں۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے خبردار کیا ہے کہ اگراپنی عدلیہ اوراداروں کی عزت نہیں کریں گے تو کچھ نہیں بچے گا، کراچی میں پانچویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے پوئے ڈاکٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کیا ججز سے کوئی زبردستی فیصلے کراسکتا ہے۔

بیرسٹرفروغ نسیم بولے نیب آزاد ادارہ ہے ،حکومت کا کسی پر کیس بنانے میں کوئی کردار نہیں، قوم  فرسودہ لیڈرز کو دوبارہ  قبول نہیں کرے گی،اگر کرپٹ لیڈر شپ دوبارہ آگئی تو پاکستان

بنانا ری پبلک بن سکتا ہے۔

بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا وفاقی حکومت کا فوکس رول آف لاء پر ہے، جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف فیصلہ عمران خان نے نہیں سپریم جوڈیشل کونسل نے کیا تھا۔