Thursday, May 2, 2024

فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا آغاز نماز تراویح سے کیا

فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا آغاز نماز تراویح سے کیا
May 7, 2019
لاہور (92 نیوز) فرزندان اسلام نےرمضان المبارک  کاآغاز نماز تراویح سے کیا، جوق درجوق تراویح اداکرنے مساجدمیں پہنچے،مساجدمیں سکیورٹی کے بھی بھر پورانتظامات کئے گئےتھے۔ فرزندان اسلام نے رمضان کی پہلی نماز تراویح میں مذہبی عقیدت اوراحترام کیساتھ شرکت کی، نہ صرف بزرگ بلکہ بچے بھی مساجدمیں نمازتروایح اداکرنے پہنچے۔ وضوگاہوں میں بھی طہارت کے لئے بھرپورسرگرمی نظرآئی ، جس کے بعد مساجد میں آنے والوں نے تلاوت کلام پاک سے مقدس مہینے کی عبادات کا آغاز کیا۔

ماہ صیام کا پہلاعشرہ رحمت، دوسرا مغفرت، تیسرا آگ سے نجات کاہے

تماز تراویح کے لئےآنے والے کہتے ہیں رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کامہمان ہے،اس کی قدرکریں گے۔ نماز تراویح کے موقع پر مساجدمیں گرمی سے بچاؤکابھرپوراہتمام کیاگیا ۔ نمازیوں کی سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئےگئے ۔