Friday, March 29, 2024

فرزندِ زرداری کو جب پارلیمنٹ میں جواب دیں ،وہ نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں ، مراد سعید

فرزندِ زرداری کو جب پارلیمنٹ میں جواب دیں ،وہ  نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں ، مراد سعید
July 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فرزندِ زرداری کو جب پارلیمنٹ میں جواب دیں ،وہ  نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔

مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج فرزندِ زرداری پارلیمنٹ آئے تو میں موجود نہ تھا ، ان کی تقریر کے دوران پارلیمنٹ پہنچا ، انہوں نے اپنی تقریر ختم کر کے کورم کی نشاندہی کر دی ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  جب ہم جواب دیتے ہیں تو فرزندِ زرداری پارلیمنٹ سے نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں ، کیا یہ جمہوری رویے ہیں  ۔صحافی ان سے سوال کریں تو کہتے ہیں یہ کون ہوتے ہیں پوچھنے  والے ۔