Friday, April 26, 2024

فردوس عاشق کا آزاد کشمیر میں اسپتالوں کا دورہ ، زلزلہ متاثرین کی عیادت کی

فردوس عاشق کا آزاد کشمیر میں اسپتالوں کا دورہ ، زلزلہ متاثرین کی عیادت کی
September 25, 2019
مظفر آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر میں اسپتالوں  میں  زلزلہ متاثرین کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  میڈیا سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ  وزیر اعظم نے سانحہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ پاک فوج کو بھی فوری ریلیف آپریشن کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ریلیف کے لئے تمام وسائل استعمال  کئے جائیں گے ۔