Friday, April 26, 2024

فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند

فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند
August 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند کردیا گیا، مہمانوں کی فہرست میں نام نہ ہونے پر گیٹ پر روک دیا گیا۔

سوموار کے روز میڈیا گفتگو میں فردوس عاشق بولیں، وہ اب نہ معاون خصوصی ہیں نا ہی ممبر اسمبلی، ایسا نہیں کہ کسی نے ٹارگٹ کیا ہو،، اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر کا استحقاق ہے،، گھر کی باتیں گھر میں بیٹھ کر طے کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، اتحاد کوسپورٹ کرنے میں سب سے مضبوط آواز میری تھی، ہمیشہ اتحاد سے متعلق مفاہمانہ جواب دیا۔ کسی وزیر کو میرے اسمبلی میں آنے کا علم نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وفا ق میں میرے کپتان عمران خان ہیں، جہاں ڈیوٹی لگائیں گے میں وہ کرونگی۔ ن لیگ بغلیں بجا رہی ہے، درباری، حواری سن لیں ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔