Sunday, May 12, 2024

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو جعلی راج کماری قرار دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو جعلی راج کماری قرار دے دیا
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو جعلی راج کماری قرار دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقیدی وار کرتے ہوئے مریم نواز کو جعلی راج کماری، حمزہ شہباز کو جعلی ولی عہد اور اپوزیشن کو سیاسی یتیموں کا ٹولہ قراردے دیا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں نون لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہے۔ ایک دھڑے کی قیادت جعلی راجکماری، دوسرے کی خودساختہ سلطنت رائیونڈ کے مصنوعی ولی عہد کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا جعلی راجکماری پورے شاہی ٹبر خصوصا اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا؛ گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا جو خود تذبذب کا شکار ہیں وہ حکومت کو کیسے پریشان کر سکتے ہیں؟ اپوزیشن کو وزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔