Friday, April 19, 2024

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے باکسنگ رنگ میں ٹاکرے کی آفر قبول کرلی

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے باکسنگ رنگ میں ٹاکرے کی آفر قبول کرلی
December 20, 2020

لاہور (92 نیوز) رنگ کوئی بھی ہو۔ باکسر کوئی بھی آئے۔ پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دوں گی۔ فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کو اوپن چیلنج کردیا۔ مریم نواز سے باکسنگ رنگ میں ٹاکرے کی آفر بھی قبول کرلی۔

عالمی باکسرز کے سامنے فردوس عاشق اعوان کا سیاسی باکسر جاگ گیا۔ مریم نواز سے باکسنگ چیلنج قبول کر لیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب کا حوصلہ اتنا بلند ہوا کہ ن لیگ کو کوئی بھی باکسر اتارنے کی آفر کر دی۔ ساتھ ہی بولیں جو آئے گا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو جائے گا۔

کپتان کی اہم کھلاڑی کرکٹ کو بھی نہ بھولیں، عمران خان کے پی ڈی ایم کے لیے چھکے کا دلچسپ تبصرہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں پیزا سے ہم کلام ہو رہے ہیں۔ اُنہیں واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے پروسیجر آگے بڑھا رہے ہیں۔