Thursday, April 25, 2024

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو شر پسندوں کا ٹولہ قرار دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو شر پسندوں کا ٹولہ قرار دے دیا
July 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو شر پسندوں کا ٹولہ قراردے دیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کل کے ناکام احتجاج سے ثابت ہو گیا ن لیگ کے پاس پولیس کی لاٹھی،سرکار کی کاٹھی نہ ہو تو پاور شو نہیں کرسکتی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم نے اپوزیشن کے جلسے یا ریلی کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اگلے سال 25 جولائی کو کل کے فلاپ احتجاج کا یوم سیاہ منائیں گے۔ عوام نے کل ان سے لاتعلقی کا اعلان کرکے ان کا بیانیہ مسترد کردیا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ اپنے حسد، بغض اور عداوت کی وجہ سے وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے کسی جلسے کو نہیں روکنا، کسی ریلی کو نہیں روکنا۔ ہم ان کی پاور کو چیک کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا سیہون کی ٹوٹی سڑکوں سے وزیراعلیٰ سندھ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے ۔ سندھ میں بس بھٹو زندہ ہے،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔