Monday, May 6, 2024

فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دیدیا

فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دیدیا
May 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے آئی ایم ایف کو کڑوی گولی قرار دے دیا ، کہا کہ حکومت کو یہ کڑوی گولی لانگ ٹرم ریلیف کیلئے کھانا پڑی ۔ اکادمی ادبیات  اسلام آباد میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 767 ویں عرس مبارک کے حوالے سے قومی ادبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا حالت خراب ہو تو ڈاکٹر بھی کڑوی گولی دیتا ہے ، آئی ایم ایف بھی ایک کڑوی گولی ہے جو حکومت کو کھانا پڑی ۔

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے تو ہوا مگر عمل درآمد نہیں کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں ۔ انہوں  نے حضرت لعل شہباز قلندر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  معاشرے میں صوفی ازم کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے معروف شاعر افتخار عارف سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور حضرت لعل شہباز قلندر کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔