Tuesday, April 16, 2024

فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کے عہدے سے مستعفی

فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کے عہدے سے مستعفی
August 6, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے احسن سلیم بریار کو پنجاب میں اہمُ ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

احسن سلیم  بریار کو پنجاب میں وزارت دی جائے گی، احسن بریار ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے۔