Thursday, April 25, 2024

فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
March 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائیوں میں مداخلت اور کارروائیوں سے انکار نے 2 ارکان سندھ اسمبلی کیلئے مسائل کھڑے کر دیے۔ پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی اور جیالے سعیدغنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ 6 مارچ کو کراچی رجسٹری میں سماعت کرے گا ۔ درخواست میں فردوس شمیم نقوی کو نااہل قرار دینے، کام سے روکنے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور عوامی عہدے کیلئے مستقل نااہل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ دوسری جانب جیالے رہنماء سعید غنی کو تجاوزات نہ گرانے سے متعلق بیان مہنگا پڑھ گیا اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بھی6 مارچ کو ہوگی ۔ صوبائی وزیر کیخلاف درخواست میں سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور کمشنر کراچی سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔